سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی موجیں لگ گئیں

6 Jan, 2022 | 02:47 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی موجیں لگ گئیں،  حکومت نے شہر کے پوش علاقے میں واقع سرکاری زمین سستے داموں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو دینے کی تیاری کرلی، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ایک کنال زمین صرف 55 لاکھ روپے میں فروخت کردی جائے گی۔

شہر کےپوش علاقے میں واقع محکمہ اوقاف کی 47 کینال 9 مرلے اراضی پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے قبضہ کر رکھا ہے، جس کا مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے درج کیا ہوا ہے، تاہم پنجاب حکومت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو یہ سرکاری زمین فروخت کرنا چاہتی ہے، جس کیلئے پہلے نیسپاک اور دیگر اداروں سے زمین کے ریٹ لگوائے گئے، لیکن اب سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے قانون نے فیصلہ کیا کہ اس زمین کو ڈی سی ریٹ پر فروخت کیا جائے, محکمہ اوقاف کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سرکاری زمین کو فروخت کرنے کیلئے ڈی سی ریٹ کا تعین کردیا گیا.

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت شہر کے پوش علاقے میں ایک کنال زمین 55 لاکھ روپے میں فروخت کرے گی، زمین نیلامی کی بجائے براہ راست نجی سوسائٹی کو سستے داموں میں فروخت کی جائے گی، محکمہ اوقاف نے زمین کے ڈی سی ریٹ سے متعلق کابینہ کو آگاہ کردیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پوش علاقے میں ایک کنال کے پلاٹ کی قیمت 1 کروڑ روپے سے زائد ہے، لیکن پنجاب حکومت پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو یہ زمین سستے داموں صرف 55 لاکھ روپے فی کینال میں دے گی۔ محکمہ اوقاف کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ قانون کے مطابق زمین فروخت کررہے ہیں،کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

مزیدخبریں