گیس بحران شدت اختیار کرگیا...شہری پریشان

6 Jan, 2022 | 02:15 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: شہر میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، مختلف علاقوں میں گیس کی بندش، کم پریشر معمول، ماڈل کالونی میں بھی گیس نہیں آتی، شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔

 ماڈل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کئی ماہ سے گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث شہریوں کو اذیت کا سامنا ہے، خواتین کیلئے بچوں کا کھانا تیار کرنا بھی چیلنج بن کر رہ گیا ہے۔ شہری متبادل ایندھن ایل پی جی اور لکڑی پہنچ میں نہ ہونے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ماڈل کالونی کے مکینوں نے انتظامیہ سے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں