(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرا عمرہ کرنے پر پابندی لگادی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ اب ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا گیا، 10 روز سے کم وقفے پر عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، عمرہ زائرین کو حرمین شریفین میں ماسک کی پابندی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔