170 ملازمین نوکری سے فارغ، وجہ کیا بنی؟

6 Jan, 2022 | 01:40 PM

راؤ دلشاد حسین: طویل عرصہ ڈیوٹی سے غائب رہنے والے ملازمین کی مستقل چھٹی، ایل ڈبلیو ایم سی نے طویل مدت غیر حاضر  170 ملازمین کو سروس سے  فارغ کر دیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر مجاز چھٹیاں کرنے والے ملازمین 9 ٹاؤنز میں مختلف پوسٹوں پر تعینات تھے۔ تمام افسران و ملازمین غیر مجاز چھٹیوں سے گریز کریں۔ بہترین سروس ڈلیوری صرف 100 فیصد حاضری سے ہی مکمن بنائی جا سکتی ہے۔

سی ای او رافعہ حیدر ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن معاملات میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ اگر صفائی عملہ آپ کے علاقے میں نہ پہنچے تو ہمیں اطلاع کریں۔  شکایات و تجاویز کے لیے 1139 ہیلپ لائن یا سوشل میڈیا پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں