قیصر کھوکھر: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےحامد یار ہراج کو صوبائی وزیر مقرر کردیا۔حامد یار ہراج خانیوال سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں۔ ان کا حلف کل گورنر پنجاب لیں گے۔ حامد یار ہراج ق لیگ دور میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سردار حامدیارہراج کی صوبائی کابینہ میں شمولیت کی اطلاعات سے ان کے صوبائی حلقہ206 پی پی -205پی پی اور خانیوال شہر میں خوشی کی لہردوڑ گئی ۔ خانیوال سے ہراج خاندان شروع سے قومی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا چلاآیاہے۔ سردار حامد یار ہراج کے والدسردار اللہ یار ہراج نے 1993ء کے الیکشن میں جونیجو گروپ کی طرف سے حصہ لیا تھا اور اور این اے 157 پر قومی اسمبلی کا الیکشن جیت کر ایم این اے بنے تھے۔ ان کے بھائی سابق ضلع ناظم خانیوال سردار احمد یار ہراج وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئر مین ہیں۔