ایبٹ روڈ (زین مدنی) ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد علی اکبر کے کردار پری زاد کے نام کے پاپڑ بھی مارکیٹ میں بکنے لگے۔
پاکستان میں کون سی چیز کتنی عوام میں مقبول ہے، اس کا اندازہ پاپڑوں کے ناموں کے ذریعے لگایا جا سکتا ہے، پاکستان میں آج تک اندرون یا بیرون ملک کی جتنی بھی ڈرامہ سیریز ہٹ ہوئی ہیں، ان کے نام کے پاپڑ مارکیٹ میں فورا سے دستیاب ہو جاتے ہیں۔ اس ٹرینڈ کی ایک مثال ترک سیریز دیرلیش، ارطغرل غازی کی شہرت اور اس کے نام کے ملنے والے پاپڑ ہیں۔
عرصہ دراز کے بعد شائقین کو اب احمد علی اکبر کی جانب سے ادا کیا گیا پری زاد کا ڈرامائی کردار اس قدر پسند آیا ہے کہ اس کے نام کے بھی پاپڑ مارکیٹ میں آ گئے ہیں۔ اداکار احمد علی اکبر نے اپنی پذیرائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ اب پری زاد نام کی نسوار بھی مارکیٹ میں ملنے لگ جائے۔