سٹی 42: لاہور سمیت صوبہ بھر میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں اور ان کے والدین بھی کافی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ گھر سے سکول، کالج اور دیگر کسی کام سے باہر جانا بچیوں اور خواتین کیلئے مشکل ہوگیا ہے۔
لاہور کے علاقے ملت پارک میں استاد کی جانب سے 11 سالہ بچی سے تدریسی کمرہ میں فحش حرکات کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ملت پارک پولیس کو درخواست موصول ہوئی کہ مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں اکیلی بچی کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری نور احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں ملزم قاری نور احمد نےاعتراف جرم بھی کر لیا ہے جبکہ ملزم حوالات میں بند ہے۔