سردی میں اضافہ، ڈینگی کیسز میں بتدریج کمی آنے لگی

6 Jan, 2022 | 10:46 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:  سردی میں اضافہ، ڈینگی کیسز میں بتدریج کمی آنے لگی، چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 نئے مریض رپورٹ، ڈینگی بخار سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، غیر مصدقہ سرکاری اعداد و شمار جاری
 محکمہ صحت کے مطابق رواں سال لاہور سے ڈینگی کے کل 6 کیسز سامنے آئے، جبکہ شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 21 مریض داخل ہیں، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیمز نے لاہور میں 41,001 ان ڈور مقامات کو چیک کیا، 3 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کردیا گیا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھر کے اندر اور باہر پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔

مزیدخبریں