ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی ڈی پورٹ

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی ڈی پورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دنیا کے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی کوروناکی ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ۔آسٹریلیا نے کورونا کے سخت قوانین کو پورا نہ کرنے پرویز ا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کردیا ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے آسٹریلیا پہنچے تو میلبرن ائیر پورٹ حکام نے سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔ٹینس اسٹار سے میلبرن ائیر پورٹ پر ویزے کے حوالے سے 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تاہم بعد میں ٹینس کھلاڑی کا ویزا منسوخ کردیا گیا ۔ نوواک جوکوچ کو میلبورن سے ہی واپس بھیج دیا گیا ۔

نوبار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نوواک جوکووچ ویزا منسوخ ہونے کے بعد اپنے 2021 کے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔آسٹریلیا کے وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی پر ہے کہ وہ اس پر اپیل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، لیکن ویزا منسوخ ہونے پر ملک چھوڑنا ہوگا۔

وزیراعظم آسٹریلیا اسکاٹ موریسن نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قواعد و ضوابط اہم ہیں جب یہ خاص طو پر سرحد سے متعلق ہوں، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ اسکاٹ موریسن نے یہ بھی کہا کہ ہماری مضبوط سرحدی پالیسیوں سے آسٹریلیا میں کورونا سے کم ترین اموات ہوئیں، ہم محتاط رہنےکا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔