کینال روڈ پرخوفناک ٹریفک حادثہ،4نوجوان زخمی

6 Jan, 2022 | 09:41 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ،  زمان پارک کے سامنے تیز رفتار کار بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، کار سوار چار نوجوان زخمی، تین کی حالت تشویشناک،سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیز رفتار گاڑی دھرم پورہ انڈر پاس کےقریب وزیراعظم عمران خان کے گھر کے سامنے بے قابو ہوئی، زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں 25 سالہ آفاق،23 سالہ زین،25 سالہ منیب اور 15 سالہ معیز شامل ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے،سر پر چوٹیں آنے کی وجہ سے آفاق،معیز اور زین کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثے کے نتیجہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

مزیدخبریں