مسلسل بارش کےباعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

6 Jan, 2022 | 08:48 AM

Ibrar Ahmad

سٹی42: شہر کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی کاسلسلہ جاری،مسلسل بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔
 لاہور شہر اور گردونواح میں وقفہ وقفہ سے مسلسل بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے،بارش کی وجہ سے نشیبی علاقہ زیر آب آگئے،بوٹا پارک شاہدرہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔کھاڑک نالہ کریم بلاک سگنل،زمان پارک اندر پاس سے ملحقہ سڑک،فیروز پور روڈ مسلم ٹاؤن سے قبل سڑک پر بھی بارشی پانی جمع ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا بارش سے قبل بہترین انتظامات کے دعویٰ کرتا ہے مگر جیسے بارش برستی یے، واسا کے دعویٰ کی قلعی کھل جاتی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیشہ بارش کے بعد نشیبی علاقہ زہر آب آتے ہیں اور کئی کئی روز تک وہاں پانی جمع رہتا ہے۔

مزیدخبریں