پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

6 Jan, 2021 | 06:36 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) پاکستان نے برآمدات میں اضافے میں بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دسمبر کے دوران پاکستان کی برآمدات میں اضافے کی شرح جنوبی ایشیا کے تمام ملکوں سے زیادہ رہی۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر میں پاکستان کی برآمدات میں 18.3 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیاجبکہ بھارت کی برآمدات میں 0.8 فیصد اور بنگلا دیش کی برآمدات میں 6.1 فیصد کمی دیکھی گئی، نومبر کے دوران بھی پاکستان کی برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ نومبر میں بھی بھارتی برآمدات میں 8.4 فیصد کی کمی جبکہ بنگلادیش کی برآمدات میں 0.84 اضافہ رکارڈ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں