راؤ دلشاد : ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ،شہر کے مختلف علاقوں میں 22 دکانوں و ریسٹورنٹس ، میرج ہالز کو سیل کیاگیاجبکہ 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے.
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 04 دکانوں اور 04 ریسٹورنٹس کو سیل کروا دیا.تحصیل سٹی میں لٹل ہارٹ شاپ، فریش لی سٹور، سہولت کار شاپ، لاہور الیکٹرک سنٹر، سٹیکس اینڈ شیکس ریسٹورنٹ، کیفے جال پینو ریسٹورنٹ، سپر سلش آئس کریم اور ایم اے سندھی بریانی ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ ضحی شاکر نے 11 دکانوں 02 ریسٹورنٹس اور 01 میرج ہال کو سیل کروا دیا جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار اور کورونا ایس او پیز پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا.
تحصیل کینٹ میں احمد آٹو ورکشاپ، باٹا، مدنی آئل چینج، راجہ سٹور، حمید جنرل سٹور، عثمان چکن شاپ، نیو آپٹیکس، بریڈ اینڈ بی یانڈ، ٹریشنک بیکری ، علی بک شاپ، الفیصل ہوٹل، ذائقہ فوڈز اور فاروق میرج ہال کو سیل کر دیا گیا. کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث دکانوں و سٹوروں اور میرج ہال کو سیل کیا گیا ہے.ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں.