لاہور کے27 پرائیویٹ کالج بی ایس آنرز کی ڈگریوں کیلئےغیر معیاری قرار

6 Jan, 2021 | 05:04 PM

Sughra Afzal

(اکمل سومرو) طلبا ہوشیار رہیں! لاہور کے 27 پرائیویٹ کالجوں کے بی ایس آنرز پروگرامز کی اجازت مسترد، شہر کے صرف 2 کالجوں کو بی ایس آنرز کی ڈگریوں کیلئےمعیاری قرار دیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن نے لاہور کے 27 پرائیویٹ کالجوں کو بی ایس آنرز کی ڈگریوں سے روک دیا ہے، ناقص انفراسٹرکچر کی بنا پر لاہور کے 29 میں سے 27 پرائیویٹ کالجوں کے کیسز پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن نے پرائیویٹ کالجوں کی فائلوں پر اعتراضات لگا کر ڈی پی آئی کو ارسال کر دیئے ہیں، لائبریری کی مطلوبہ سہولیات، کمپیوٹرلیب کی عدم دستیابی، مطلوبہ کلاس رومز کے ناقص معیار کی بنا پراعتراضات لگائےگئے ہیں۔

 لاہورسے29 کالجوں نے این او سی کیلئے اپنی فائلز ڈائریکٹر کالجز کو جمع کرائی تھیں جس میں سے صرف دو کالجوں کو بی ایس آنرز کی ڈگریوں کیلئے معیاری قرار دیا گیا ہے۔ ان میں حمایت اسلام کالج گارڈن ٹاؤن اور لاہور سکول آف انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی پیکو روڈ کو قابل معیار قرار دیا گیا۔

 دوسری جانب پاک پولی ٹیکنیکل کالج علامہ اقبال ٹاؤن، پاکستان سکول آف اکنامکس، سٹی انسٹیٹیوٹ، پاک ویژن کالج ہربنس پورہ، اصلاح انٹرنیشنل کالج، گلاب دیوی کالج فیروز پور روڈ، پریمیئر انسٹیٹیوٹ، لاہور سکول آف مینجمنٹ، ایسپائر کالج، سٹی انسٹیٹیوٹ، سی ایف سی کالج گارڈن ٹاؤن کو بی ایس آنرز کیلئے غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ 

ایفرو ایشین انسٹیٹیوٹ، الرازی انسٹیٹیوٹ، آربٹ انسٹیٹیوٹ، رائز کالج گارڈن ٹاؤن، سنٹرل کالج آف کامرس، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تلس پورہ، ایرڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز گارڈن ٹاؤن پر بھی اعتراضات لگائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں