ایس پی عہدے پر ترقی کیلئے کورس سیٹوں میں اضافہ

6 Jan, 2021 | 03:39 PM

Shazia Bashir

علی ساہی: آئی جی پنجاب کی زیر صدارت جونیئر کمانڈ کورس اور فورس کے تربیتی امور بارے اجلاس، ڈی ایس پیز  کی ایس پی کےعہدے پر ترقی کے لئے کورس کرنے والوں کی سیٹوں میں اضافہ جبکہ کورس 2 ٹریننگ سنٹرزمیں کروانے کا فیصلہ۔

 

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں انعام غنی کا کہنا تھا کہ سہالہ کے ساتھ ساتھ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں بھی جونیئر کمانڈ کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جونیئر کمانڈ کورس میں سیٹوں کے اضافے کا فیصلہ ڈی ایس پیز کی پروموشن میں تاخیر کے خاتمے  کے لئے کیا گیا ہے۔

 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ جونیئر کمانڈ کورس  کے لئے آفیسرز کا گروپ 50 آفیسرز سے زیادہ پر مشتمل نہ ہو، صرف جونیئر کمانڈ کورس کے باعث کسی ڈی ایس پی کی پروموشن تاخیر کا شکارنہیں ہونی چاہئیے، کمانڈ افسران اپنی پروموشن کی طرح ماتحت افسران کی پروموشن  کے لئے بھی بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں۔

 

جونیئر کمانڈ کورس 15 فروری سے سہالہ میں شروع ہوگا جبکہ چوہنگ کالج میں کورس کے آغاز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، یکم اپریل سے صوبے بھر میں 5300 ریکروٹس کی تربیت کا آغازہو رہا ہے، یکم جولائی سے 5000 مزید ریکروٹ کانسٹیبلان کی تربیت  کے لئے صوبے کے تمام ٹریننگ سنٹرز میں بہترین انتظامات کیے جائیں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق فورس کی بہترین تربیت  کے لئے تمام وسائل کو بروئے کارلائیں۔

       

مزیدخبریں