ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سرا ماڈل کی جان کو خطرہ، ویڈیو پیغام جاری کردیا

 خواجہ سرا ماڈل کی جان کو خطرہ، ویڈیو پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) خواجہ سرا ماڈل رمل علی  کی جان کو خطرہ، ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے میڈیا اور اداروں سے مد د مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل رمل علی پر تشدد، آئی بروز اور سر کےبال کاٹ دیئے گئے۔ رمل علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص کا نام بتایا۔رمل نے میڈیا اور انصاف دینے والے اداروں سے مدد مانگ لی. رمل علی کا کہنا ہے کہ مجھے آئے روز تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

رمل علی نے کہا ہے کہ اس پیغام کے بعد میری جان کو خطرہ ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو اٹک سے تعلق رکھنے والا با اثر شخص جہانزیب خان ہوگا۔ رمل علی نے الزام عائد کیا کہ میری عصمت دری کی گئی مجھے ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مجھے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل رمل علی نے فلمز، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے لیے بے پناہ کام کیا اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی رمل علی کو بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھی سراہا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer