ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 افسروں کو بھی وردیاں پہنانے کا فیصلہ

 افسروں کو بھی وردیاں پہنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کسٹمز کے بعد  ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں کو بھی وردیاں پہنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسروں کیلئے یونیفارم لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا. ان لینڈریونیو یونیفارم رولز کا مسؤدہ تیار کرلیا گیا, رولز کی منظوری کے بعد ان لینڈریونیو سروس کے تمام افسروں کیلئے دوران ڈیوٹی یونیفارم پہننا لازمی ہوگا، تمام افسروں کو یونیفارم کیلئےپہلی مرتبہ 25ہزار روپے فی کس گرانٹ دی جائے گی۔

موسم گرما کے یونیفارم کیلئے سالانہ 2500اور موسم سرما کیلئے سالانہ 3000روپے ملیں گے۔   ریجنل ٹیکس دفاتر,لارج ٹیکس پیئرآفس,کارپوریٹ ٹیکس آفس اور لارج ٹیکس پیئرآفس کے آفیسرز یونیفارم پہنیں گے،  انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کے افسران بھی یونیفارم میں دفتر آئیں گے جبکہ بورڈ,ڈائریکٹر جنرل اور چیف کمشنرز کسی بھی افسر کو یونیفارم سے مستثنیٰ قرار دینے کے مجاز ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer