لاہور کے نشیبی علاقوں کی سُنی گئی

6 Jan, 2021 | 03:05 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) صوبائی درالحکومت لاہور کے نشیبی علاقوں کی سنی گئی، واسا  نے قذافی اسٹیڈیم، کشمیر روڈ سمیت شہر کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے نکاس کیلئے سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق واسا نے شہر میں بارشی پانی کے نکاس کیلئے پانچ مزید نشیبی علاقوں کے سسٹم میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا، ساٹھ کروڑ سے زائد لاگت سے قذافی اسٹیڈیم میں رین واٹر سسٹم اور ڈرینج کی بہتری کا پلان تجویز کیا گیا، کشمیر روڈ پر دس کروڑ نوے لاکھ کی لاگت سے واٹر سٹوریج ٹینک تجویز کیا گیا ہے، بیس، بیس کروڑ کی لاگت سے کریم پارک اور وارث روڈ کے سور پوائنٹس کا خاتمہ کیا جائے گا، تیس کروڑ کی لاگت سے ریلوے اسٹیشن کے سامنے سور پوائنٹ کی بہتری کیلئے سسٹم تجویز کیا گیا ہے۔

 واسا نے ایک ارب ساٹھ کروڑ سے زائد تخمینہ لاگت کے پانچوں پی سی ون مرتب کرکے پنجاب حکومت کو بھجوا دیئے ہیں، اس سے قبل واسا لارنس روڈ، لکشمی چوک جیسے اہم سور پوائنٹ بھی ختم کرچکا ہے، تجویز کیے گئے پانچوں سور پوائنٹس سے بارشی پانی نکالنا واسا کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں