آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قتل،پوسٹمارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

6 Jan, 2021 | 12:33 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک) آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا معاملہ، مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، پولیس نے   آن لائن ٹیکسی سروس کی انتظامیہ سے مقتول کی آخری رائیڈ لینے والوں کا ریکارڈ مانگا لیا۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز قتل ہونے والے   آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی،پولیس نے رپورٹ آنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی، رپورٹ میں بیان کیاگیا کہ مقتول محمد علی کو نامعلوم افراد نے ایک گولی سینے میں مار کر قتل کیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مقتول محمد علی کی  گاڑی بھی کچھ فاصلے سے تلاش کرلی،پولیس کا کہناتھا کہ  آن لائن ٹیکسی سروس کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

مقتول کو کس نے قتل کیا اور اس حقیقت کیاہے اس بارے تحقیقات کرتے پولیس نے   آن لائن ٹیکسی سروس کی انتظامیہ سے مقتول کی آخری رائیڈ لینے والوں کا ریکارڈبھی مانگا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزباغبانپورہ رہائشی 26 سالہ نوجوان کو مبینہ اغوا کے بعد قتل کیا، ملزم نوجوان کی لاش کو ریواز گارڈن پھینک کر فرار ہوگئےتھے۔لاہور کے علاقے باغبانپورہ کا رہائشی 26 سالہ نوجوان محمد علی اوبر پر گاڑی چلاتا تھا، قتل کی واردات والے دن گھر سے نکلا مگر واپس نہ لوٹا جس پر محمد علی کے لواحقین نے تھانہ شالیمار میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا

پولیس نے واقعہ کی جانچ پڑتال کی تو26 سالہ نوجوان محمد علی کی لاش ریواز گارڈن سے ملی جس پر ڈیڈباڈی ہسپتال منتقل کی گئی اور لواحقین کو اطلاع کی گئی۔

واضح رہے کہ عوام کی سہولت کے لئے آن لائن ٹیکسی سروس کے ملازم بھی چوروں، ڈاکوؤں کے نشانے پر ہیں۔ کچھ واقعات ایسے بھی سامنے آئے ہیں جن میں آئن لائن کمپنیوں کے ڈرائیور ملوث نکلے۔ بیرون ممالک کی آن لائن کمپنیاں ’’اوبر‘‘ اور ’’کریم‘‘ کی جانب سے شہر میں مسافروں کو لگژری سفر سستے داموں کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا، جس کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔مگر اب جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں یہ بھی غیر محفوظ ہیں۔

مزیدخبریں