ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کیس میں ملوث ملزموں کی قسمت کا فیصلہ سنادیاگیا

قتل کیس میں ملوث ملزموں کی قسمت کا فیصلہ سنادیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سیشن کورٹ لاہور سے پیشی سے واپس جانے والے کو محمد انور گوجر کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے کا معاملہ,لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان آصف یوسف اور سلیمان کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں.جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے ریمارکس دیئے کہ مدعی کیس کی پیروری نہیں کرنا چاہتا پولیس کی رائے پر کسی کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے ملزمان آصف یوسف اور سلیمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے بشریٰ قمر ایڈووکیٹ پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ لاہور سے واپس جاتے ہوئے محمد انور کو قتل کردیا گیا۔مدعی شہزاد کی درخواست پر تھانہ اسلام پورہ نے 10 مارچ 2020 کو چھ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے نامزد ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ پولیس نے قتل کیس میں شریک ملزم الیاس کے بیان پر آصف یوسف اور سلیمان کو گرفتار کر لیا۔

دونوں ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں۔مدعی اور مضروب گواہان بھی ان ملزمان کو نامزد نہیں کر رہے ۔مجھے کہتا ہے کہ یہ دونوں ملزمان ان کے ملزم نہیں جبکہ پولیس نے ان کو گناہ گار قرار دے کر جیل بھجوادیا۔وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان بے گناہ اور پانچ ماہ سے جیل میں ہیں۔

سرکاری وکیل نےقتل کے ملزمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان پولیس تفتیش میں قصوروار ہیں۔ قتل کیس میں ضمانت کے حق دار نہیں۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔اور ملزمان کو دو ،دو لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer