(جنید ریاض)عرصہ دراز سے رخصت پر گئے اساتذہ کےخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بیرون ممالک اور مطالعاتی رخصت پر گئے اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لمبی رخصت لمبی موجیں ختم ہوگئیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے عرصہ دراز سے رخصت پر گئے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔بیرون ممالک اور مطالعاتی رخصت پر گئے اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی گئی۔تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تفصیلات کی فراہمی کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
گریڈ 17 سے اوپر تک تمام غیر حاضر اساتذہ کے کوائف فراہم کیے جائیں گے۔غیر حاضر اساتذہ کی تفصیلات 15 روز میں فراہم کی جائیں گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کے سربراہان کےخلاف کاروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ رہنمائی اوراتفاقیہ رخصت کے لئےشکایت سیل قائم کیا، اساتذہ اتفاقیہ رخصت نہ ملنے پرمتعلقہ ہیڈ ماسٹر کےخلاف شکایت درج کراسکیں گے, سکول ایجوکیشن نے شکایت درج کرانے کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا ہے۔
اساتذہ بذریعہ کال چھٹی ملنے کے بارے میں سیکرٹری ایجوکیشن کو اطلاع دے سکیں گے,ہیلپ لائن نمبر 1222 اور 1223 پر چھٹی نہ ملنے سے متعلق اطلاع دی جاسکے گی .
دوسری جانب صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کےلئے عارضی طور پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، عارضی اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جائے گا، بھرتیوں کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اجازت مل گئی ہے۔