( وقاص احمد ) گھریلو لڑائی جھگڑے پر بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کا معاملہ، انویسٹی گیشن پولیس مغلپورہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض حسین گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم فیاض آئے روز بیوی غلام صابرہ پر سسرال سے پیسے لے کر آنے کا دباؤ ڈالتا تھا۔ مقتولہ نے جب پیسے لانے سے منع کیا تو ملزم فیاض نے طیش میں آ کر اسے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ 5 بچوں کی ماں ہے جسے ملزم شوہر فیاض حسین قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس مغلپورہ نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔