لاہور میں بسنت کب؟ اعلان ہوگیا

6 Jan, 2020 | 10:01 PM

Arslan Sheikh

( وقار گھمن ) لاہوریوں کو ایک بار پھر بسنت کی اُمید، ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے 22 اور 23 فروری کو بسنت منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر محمد سلیم شیخ کی صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں استاد اشرف، خالد پرویز بٹ، شیخ زیدی، عبدالواحد غازی اور کبیرکمبوہ نے شرکت کی۔ صدر شیخ محمد سلیم کا کہنا تھا بسنت تہوار کے انعقاد کے لئے پھر عدالت جائینگے، عدالت نے حق میں فیصلہ دے کر حکومت کو عمل کرنے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بسنت کے لئے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے بھی کوئی کام نہ کیا، فروری میں بائیس اور تئیس تاریخ کو بسنت منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ سلیم شیخ کا مزید کہنا تھا کہ لاہورئیے گزشتہ 10 سال سے بسنت جیسے تہوار سے محروم ہیں، حکومت عدالتی احکامات کی روشنی میں اقدامات کرے۔

مزیدخبریں