سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر انتظامیہ کو ہوش آگیا

6 Jan, 2020 | 05:49 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) سٹی فورٹی ٹو نے پبلک ٹوائلٹس کا مسئلہ اٹھایا تو حکام بالا کو بھی ہوش آیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کا بیس عوامی مقامات کے پبلک ٹوائلٹس کو فوری فنکشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا، چیف کارپوریشن آفیسرسید علی عباس بخاری نے دو ہفتوں میں پبلک ٹوائلٹس کو فنکشنل کرنے کا اعلان کردیا۔

شہر میں پبلک ٹوائلٹس کی قلت اور خستہ حالی کا معاملہ سٹی فورٹی ٹو نے اٹھایا تو حکام بالا بھی حرکت میں آگئے، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بیس عوامی مقامات کے پبلک ٹوائلٹس کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری نے پبلک ٹوائلٹس کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ 20 میں سے بارہ مقامات پر پبلک ٹوائلٹس فعال ہیں جبکہ باقی آٹھ مقامات کے ٹوائلٹس کو فنکشنل کررہے ہیں۔

چیف کارپوریشن آفیسر نے مزید کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی بنیادی ذمہ داری ہے، دو ہفتوں میں پبلک ٹوائلٹس کو فنکشنل کردیا جائے گا۔

چیف کارپوریشن آفیسر نے پبلک ٹوائلٹس کی بحالی کا دعوی تو کردیا تاہم اس پرعمل درآمد کا فیصلہ آنے والا وقت پر چھوڑنا ہوگا۔

مزیدخبریں