سی این جی صارفین کیلئے خوشخبری

6 Jan, 2020 | 05:34 PM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر سمیت پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کو عارضی طور پر گیس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، رواں ہفتے منگل اور جمعہ کو گیس سپلائی دی جائے گی۔

سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کر دی تھی، تاہم اب کمپنی نےعارضی طور پر گیس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری شیڈول کےمطابق رواں ہفتے منگل اور جمعہ کے روز صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک گیس سپلائی بحال رہے گی، تاہم آئندہ ہفتے کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں