مسلم لیگ ن کے رہنماوں کوعوام کی خدمت کی سزادی گئی: خواجہ عمران نذیر

6 Jan, 2020 | 02:44 PM

Shazia Bashir

عمر اسلم: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق کی عدالت پیشی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ایم اے او کالج چوک سے سیکرٹریٹ تک روڈ بلاک، لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر سمیت دیگرکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کوعوام کی خدمت کی سزادی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کی عدالت پیشی کے موقع پر ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ کارکنوں کو روکنےکے لیے کنٹینرز لگا دیئے گئے اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہورخواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے لیگی رہنماوں کوگرفتار کیا ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مرزا جاوید اورسواتی خان سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کراکر حکومت کچھ بھی ثابت نہیں کرسکی۔

ن لیگی رہنماوں نے میاں نوازشریف اور خواجہ برادران کےحق میں نعرے بازی بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ وہ گرفتاریوں سے خوفزدہ ہونےوالے نہیں۔

مزیدخبریں