پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے حکومت 50 کروڑ کے اضافی فنڈز مانگ لئے

6 Jan, 2020 | 02:22 PM

Shazia Bashir

ریحان گل: پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے رواں مالی سال میں ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لئے مختص فنڈز کو ناکافی قرار دے دیا، پنجاب حکومت سے 50 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز مانگ لئے۔      

پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی پروگرامز کے لئے صرف 10 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، جنھیں پی ایچ ای سی نے ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید فنڈز کا مطالبہ کردیا ہے۔  ذرائع کے مطابق نجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے 50 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز مانگ لئے ہیں۔

پی ایچ ای سی کی آٹومیشن کے لئے 20 کروڑ، کالجزاور یونیورسٹیز میں کیرئیر کونسلنگ سنٹرز کے لئے 7 کروڑ، انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے مابین رابطوں کے لئے 5 کروڑ، نئی یونیورسٹیز کی کنسلٹنسی سروس کے لئے 3 کروڑ، پنجاب ریسرچ فنڈ کے لئے 5 کروڑ اور نوقائم شدہ یونیورسٹیز کی فنڈنگ کے لئے 10 کروڑ مانگے گئے ہیں۔

مزیدخبریں