بچوں کیلئے خوشخبری،سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا اعلان ہوگیا

6 Jan, 2020 | 01:51 PM

Shazia Bashir

سٹی42: شہر میں سردی کی شدت برقرار،  پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چھٹیاں 12 جنوری تک بڑھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھرمیں تمام سکول 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیممراد راس کا کہنا ہے کہموسم کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے چھٹیاں بڑھائی ہیں، تمام سکول 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

اس سے قبل لاہورسمیت پنجاب بھرمیں  موسم سرما  کی تعطیلات کےبعد سرکاری اورنجی سکولز کھل گئے،تعطیلات ختم ہونےکےبعد بارش اور سخت  سردی  میں بچےدستانےاور ٹوپیاں پہنےکپکپاتےہوئے  سکول  جاتےدکھائی دیئے،معصوم بچوں کا کہنا تھا کہ سردی بہت زیادہ ہے،چھٹیوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں