ڈکیتی کی واردات،سینئر صحافی امتیاز عالم کی اہلیہ کا اہم انکشاف

6 Jan, 2020 | 12:03 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)وزیراعظم کے بھانجے کے بعد سینئر صحافی امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی ، رائیونڈ روڈ پر ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 15لاکھ نقدی، 30تولہ زیور اور غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،امتیازعالم کی اہلیہ نے کہا کہ ڈاکوؤں کو پہچان سکتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کیساتھ ہی شہر میں چور اور ڈاکو مزید سرگرم ہوگئے، وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کے ملزم گرفتار نہ ہو سکے،وارداتوں میں شہری کروڑوں کی نقدی، قیمتی اشیا سے محروم ہونے لگے جبکہ اعلیٰ پولیس افسران وارداتوں پر موقف دینے سے گریزاں ہیں، پولیس ڈکیتیوں پر کارروائیوں کی بجائے مقدمات تک محدود ہوگئی۔

سینئرصحافی امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ڈاکو کھڑکیاں توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، گارڈ اور ڈرائیور کو باندھ کر ڈیڑھ گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے ،سینئرصحافی امتیازعالم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو سامنے آنے پر پہچان سکتی ہوں پولیس نے جوتصاویر دکھائیں ان میں سے وہی ڈاکوؤں نے واردات کی۔ 

سینئر صحافی امتیازعالم کی اہلیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکو کھڑکیاں توڑ کر داخل ہوئے، گارڈ، ڈرائیور کو باندھ دیا تھا،ڈاکوؤں نے تشدد بھی کیا، شکر ہے کہ جان بچ گئی، ڈاکو ڈیڑھ گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے، پولیس نے تصاویر دکھائی ہیں،3 ڈاکوؤں کو پہچانتی ہوں۔

مزیدخبریں