ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی کے متاثرین کیلئے خوشخبری، دادرسی کا پلان تیار

 ایل ڈی اے سٹی کے متاثرین کیلئے خوشخبری، دادرسی کا پلان تیار
کیپشن: City42- LDA City
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے سٹی کے 13 ہزار کنال پر فیز ون کا سکیم پلان تیار، آٹھ ماہ میں ڈویلپرز پارٹنرز فیز ون کی 45 سو کنال باقی اراضی دینے کے پابند ہوں گے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پرلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے کل پنجاب حکومت کو رپورٹ پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاﺅسنگ نے ایل ڈی اے سٹی کی سکیم پلاننگ کی منظوری دے دی۔ ایل ڈی اے سٹی کی سکیم پلاننگ کے مطابق 13 ہزار کنال میں سے 8 ہزار کنال موجود ہے۔ فیز ون کی باقی 4500 کنال آٹھ ماہ میں مرحلہ وار ایکوائر ہوگی، ایل ڈی اے 5 سو کنال سرکاری اراضی اریگیشن سے لے گا، پہلے تین ماہ میں25 فیصد جبکہ اگلے تین ماہ میں 45 فیصد اراضی لی جائے گی۔ باقی رہ جانے والی اراضی پر کمپلسری ایکوزیشن کی جائے گی ۔ 8945 فائل ہولڈرز کو پلاٹ دیے جائیں گے جبکہ 2500 پلاٹ سرپلس ہوں گے۔

پلاننگ رپورٹ کے مطابق فیز ون پر13 ارب خرچ ہوں گے جبکہ 48 ارب کی آمدن متوقع ہے۔ کمیٹی نے ڈویلپمنٹ کے لیے کام شروع کر دیا جبکہ تکمیل کا وقت آٹھ ماہ دیا ہے، کمیٹی کے تمام ممبران نے رپورٹ پر دستخط کردئے ہیں۔ کمیٹی کی رپورٹ پر ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی بریفنگ دے دی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer