اداکارہ سارہ لورین کی بھارتی فلم سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار

6 Jan, 2019 | 12:25 AM

Arslan Sheikh

(زین مدنی) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ سارہ لورین کی بھارتی فلم ’’ فراڈ سیاں‘‘ 18 جنوری کو لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز ہوگی، ارشد وارثی نے سارا لورین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی فلم ’’ فراڈ سیاں‘‘ کو امپورٹ پالیسی کے تحت شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے، جس کی کاسٹ میں معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سارا لورین، ارشد وارثی، سورب شکلا، مکھیا ورما اور موہت سمیت کئی فنکارشامل ہیں۔

فلم کی کہانی ارشد وارثی کے گرد گھومتی ہے جو بیک وقت کئی لڑکیوں سے شادیاں کرکے انہیں لوٹتا ہے اور سارا لورین نے بھی ارشد وارثی کی بیوی کا کردار ہی نبھایا ہے۔ فلم بشرط سنسر 18 جنوری کو لاہور کے 30 سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں