ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹینور ٹریک سسٹم کے پروفیسرز کو ریگولر فیکلٹی کے درجے سے نکال دیا گیا

ٹینور ٹریک سسٹم کے پروفیسرز کو ریگولر فیکلٹی کے درجے سے نکال دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: ٹی ٹی ایس پروفیسرز کو دھچکا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نےٹی ٹی ایس پروفیسرز، ایڈہاک پروفیسرز، ریسرچ اسسٹنٹ، وزیٹنگ فیکلٹی اور ریسرچ ایسوسی ایٹس کو ریگولر فیکلٹی کے درجے سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت کام کرنے والے اساتذہ کو ریگولر فیکلٹی کی درجہ بندی سے نکال دیا ہے اور بطور ٹی ٹی ایس کام کرنے والے اساتذہ کا تجربہ ریگولر فیکلٹی کی طرح شمار نہیں کیا جائے گا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نےٹی ٹی ایس پروفیسرز، ایڈہاک پروفیسرز، ریسرچ اسسٹنٹ، وزیٹنگ فیکلٹی اور ریسرچ ایسوسی ایٹس بھی ریگولر فیکلٹی کے درجے سے نکال دیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ریگولر فیکلٹی سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ایچ ای سی نے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ایچ ای سی نے ٹینور ٹریک سسٹم ریویو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹی ٹی ایس کے اساتذہ کو "سپیشل پے پیکج" کے تحت جامعات میں تعینات کیا جاتا ہے۔