کمشنر عبداللہ سنبل کا گریٹر اقبال پارک میں زیر تعمیر میوزیم کا دورہ

6 Jan, 2018 | 04:14 PM

فہد علی

فہد علی:کمشنر عبداللہ خان سنبل نے گریٹر اقبال پارک میں زیر تعمیر تاریخی میوزیم کا دورہ کیا۔ پارک  کے احاطے میں شروع ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر پی ایچ اے ڈائریکٹر جنرل شکیل احمد بھی ہمراہ تھے۔ شکیل احمد کی جانب سے کمشنر عبداللہ خان سنبل کو تاریخی میوزیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

عبداللہ خان سنبل نے گریٹر اقبال پارک میں شروع ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ کمشنر  کا کہنا تھا کہ تاریخی میوزیم کا افتتاح مارچ میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں