نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں اسرائیلی مشینری لگائے جانے کا انکشاف

6 Jan, 2018 | 04:09 PM

(وقار گھمن) اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکے دینے کا معاملہ،  سٹی42نےلاہور  میں  اسرائیلی مشینوں کی تنصیب کے ثبوت حاصل کر لیے۔ نواز شریف سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال میں اسرائیلی مشینری لگائے جانے کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دشمن ملک اسرائیل کی کمپنی کو ٹھیکے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ سٹی 42 نے کھوج لگا ئی تو پتہ چلا کہ طبی آلات صاف کرنے والے یونٹ رحمتہ العالمین انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نوازشریف سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال ملتان روڈ میں ایک سال قبل اسرائیل سے خریدے گئے۔ طبی آلات کی صفائی کی مشینیں اسرائیلی کمپنی ٹیٹناور سے خریدی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ٹینڈر کی منظوری کے دوران نشاندہی کے با وجود اسرائیلی کمپنی سے خریداری کی گئی۔ محکمہ اور پرچیزنگ افسران کو مذکورہ کمپنی کے اسرائیلی ہونے کا علم تھا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں 

مزیدخبریں