فلم چھپن چھپائی نے امید سے بڑھ کر کامیابیاں سمیٹیں: احسن خان

6 Jan, 2018 | 10:41 AM

 (زین مدنی ) فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ میری فلم ”چھپن چھپائی“ نے امید سے بڑھ کر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔2017ءکا سال میرے لئے بہت لکی رہا ہے۔عوام کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں تو وہ سینما گھروں کی طرف آنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

اداکار احسن خان  نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ہمیشہ سے کچھ منفرد رول ہی پسند کرتا ہوں۔ٹی وی ڈراموں میں سنجیدہ رول کر کے خود پر جو چھاپ لگا لی تھی اب اس کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔ایک دوسرے کےخلاف سازش کرنے کی بجائے ہمیشہ تعاون کرنا چاہیے اور دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔اگر ہم بالی وڈ کامقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اچھے موضوعات پر مبنی فلمیں شائقین کو دینا ہو نگی۔

مزیدخبریں