سعید احمد :پاکستان سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر آگئی ،پاکستانی زائرین کو گردن توڑ بخار ویکسین سے استثنیٰ دے دیا گیا
سعودی شعبہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے زائرین کیلئے ویکسین کی شرط ختم کردی،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے تمام ملکی وغیر ملکی ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا،زائرین صرف پولیو ویکسی نیشن کے بعد عمرہ کے لیے سعودیہ جا سکیں گے، عمرہ زائرین روانگی سے 4ہفتے قبل تک پولیو ویکسین لگوا کر سفر کر سکیں گے،پولیو ویکسین کی شرط عمرہ زائرین ،وزٹ اوربزنس ویزا کے مسافروں پر لاگو رہے گی
اقامہ ہولڈر مسافر بغیر کسی ویکسین کے سعودی عرب جا سکیں گے

Stay tuned with 24 News HD Android App
