شاہد ندیم سپرا:لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا۔
اس حوالے سےایشیائی ترقیاتی بینک نے 24 ارب روپے کا قرض دینے کی منظوری دیدی۔لیسکو ایشائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے میگا پراجیکٹ کو پانچ سال میں مکمل کرے گی۔
منصوبے کے تحت ڈیڑھ لاکھ اے ایم آئی سمارٹ میٹرز نصب کئے جائیں گے۔بجلی چوری کی شرح زیادہ ہونے پر 100 الیون کے وی فیڈرز پر جدید تاریں بچھائی جائیں گی،ستر سے اسی فیصد تک بجلی چوری ہونے پر ایریل بنڈل کیبل بچھا دی جائے گی۔اے بی کیبل کی تنصیب سے ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری نہیں ہو سکے گی۔
1600ہائی لاسز والے ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز لگانے کا کام منصوبے میں شامل ہے۔منصوبے کے تحت علاقائی سطح پر بجلی چوری کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
