انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز،ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف

6 Feb, 2025 | 11:37 AM

زاہد چودھری : پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز ،انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق پہلے 3روز 1 کروڑ، 51 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،لاہور میں 9 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے،33اضلاع میں آج سے کیچ اپ کا آغاز ہو چکا ہے ،سربراہ انسداد پولیو پروگرام  جاری ہے۔

   عدیل تصور نے بتایا کہ کیچ اپ کے دوران ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں،ترجیحی ابادی، مہمان، نومولود بچوں کو قطرے پلانا ترجیح ہے،لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں کیچ اپ کا آغاز ہفتہ سے ہو گا۔

مزیدخبریں