چکوال؛ 'ذہنی عدم توازن' کے شکار نوجوان نے 2 افراد کو قتل کردیا

6 Feb, 2024 | 10:00 PM

This browser does not support the video element.

محسن جعفری: چکوال کے تھانہ ڈوہمن کی حدود میں مشتعل نوجوان نے دو افراد کو قتل جبکہ تین کو  زخمی کردیا۔ 

پولیس کے مطابق اسد نامی شخص جس کا مبینہ طور پر ذہنی توازی درست نہیں ڈنڈے کے وار سے پانچ افراد پر حملہ آوار ہوگیا۔ اسد نے ڈنڈوں کے وار سے دو افراد کو قتل کردیا، جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک شخص شامل ہے، جبکہ زخمیوں میں دو خواتین سمیت ایک مرد شامل ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں