خیبرپختونخوا; آزاد امیدوار پرویز خٹک نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

6 Feb, 2024 | 05:12 PM

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ سے آزاد امیدوار  پرویز خٹک نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

پی کے 29 شانگلہ II کے لیے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار زین اللہ خان اور پی کے 30 شانگلہ III کے لیے آزاد امیدوار پرویز خٹک نے اپنے اہل خانہ اور کارکنوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے این اے 11 کے امیدوار سید فرین خان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا.

 لیلونئی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید فرین نے کہا کہ موقع پرستوں نے ہمیشہ خالی نعروں سے شانگلہ کے عوام کو دھوکہ دیا اور اب تک نظر انداز کیے گئے دور افتادہ ضلع کی ترقی کے لیے کبھی کام نہیں کیا۔

 انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ 8 فروری کو الیکشن والے دن ہوائی جہاز کے نشان پر مہر لگائیں کیونکہ یہ نشست شانگلہ کے عوام کی طرف سے پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے تحفہ ہو گی۔

مزیدخبریں