جماعت اسلامی؛ پاکستان کی سب بڑی سیاسی و دینی جماعت، کتنے امیدوار ’ترازو‘کے نشان پرمیدان میں ہیں؟

6 Feb, 2024 | 04:54 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی پاکستان کی سب بڑی سیاسی و دینی جماعت ہے،اس کے کارکنان پاکستان  کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں،کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں ان کی تنظیم نہ ہوں۔

 جماعت اسلامی کا شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن فلاحی کاموں میں نمبر ون ہے،2005ء میں کشمیر کا زلزلہ یا پھر سندھ پنجاب میں آنیوالا سیلاب ،ہر برے وقت میں جماعت اسلامی کے کارکن پیش پیش رہے۔جماعت اسلامی کے امیدوار کے ترازو کے نشان پر عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،جماعت اسلامی کے اس وقت قومی اسمبلی کے 230 امیدوار میدان میں ہیں۔

 کئی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جماعت اسلامی اپنی بنیاد پرست شناخت کو تبدیل کر کے نیا آزاد خیال سیاسی چہرہ سامنے لانے کی کوشش کر رہی ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل  امیر العظیم کہتے ہیں کہ لوگ ہمیں بنیاد پرست سمجھ کر سوچتے تھے کہ اگر ہم اقتدار میں آئے تو ہاتھ کاٹ دیں گے۔ کچھ کا خیال تھا ہمیں امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور ہم فوج کی بی ٹیم تھے۔
جماعت اسلامی عام انتخابات میں کتنی نشتیں حاصل کرتی ہے یا کتنے ووٹ حاصل کرتی ہے اس کا اندازہ تو پولنگ ڈے پر ہوگا لیکن فلاحی کاموں میں یہ جماعت نمبر ون ہے۔

مزیدخبریں