سونا مہنگا ہوگیا

6 Feb, 2024 | 04:09 PM

Ansa Awais

سٹی42 :  ملک بھر میں سونے کی قیمت  میں مسلسل دو روز کمی  کے بعد  اضافہ ہوگیا ۔

 آل  پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت257 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ84 ہزار 413 روپے ہوگئی ہے۔

 دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2028 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔
 

مزیدخبریں