(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کالج روڈ سب ڈویژن کی ٹیموں کا ماربل فیکٹری پر چھاپہ، ٹیموں نے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایس ڈی او کے مطابق ملزم میٹر میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، بجلی چوری میں ملوث ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے،ملزمان کو ڈیٹکشن بل کی مد میں 42700 یونٹس چارج کیے گئے ہیں، ترجمان لیسکو کے مطابق چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت بیس لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔