ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنی گالہ میں قید بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر

بنی گالہ میں قید بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: توشہ خانہ اور عدت میں نکاح  کیس میں سزا پر بنی گالہ میں قید سابق خاتون اول اور  بانی پاکستان تحریک انصاف عمران کی اہلیہ نے  اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دے دی ۔

 تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس اور عدت میں نکاح کرنے کے کیس  میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کو 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ، عمران خان کو اڈیالہ جیل جبکہ بشریٰ بی بی کو  بنی گالہ میں  رکھا گیا ہے ، بشریٰ بی بی نے اب بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے  ، سابق خاتون اول کی جانب سے چیف کمشنر کے بنی گالہ گھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ،بشریٰ بی بی نے وکیل سلمان صفدر، عثمان گل اور خالد چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔