(زاہد چودھری)نمونیا وائرس کے بچوں پر حملے نہ تھم سکے،پنجاب بھر میں نمونیا بخار کے 388 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
نمونیا کے وار جاری ہیں ،لاہور میں مزید 125 بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ،پنجاب میں نمونیا بخار سے مزید ایک بچے کی جان چلی گئی جبکہ پنجاب بھر میں نمونیا بخار کے 388 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز بھی لاہور میں 177 بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہو نے کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ پنجاب بھر میں نمونیا وائرس سے 2بچے جاں بحق اور نمونیا بخار کے 605 نئے مریض رپورٹ ہو ئے تھے۔