موسمی خرابی، آپریشنل مسائل کے سبب مختلف 13 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار

6 Feb, 2024 | 11:51 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: موسمی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج کی مختلف 13 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 18 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301 اور پی اے 207، 708، کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 302، 303، پی اے 402 منسوخ کردی گئی ہیں۔دوحہ ملتان کی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں کیو آر 616، 617، کابل اسلام آباد کے درمیان افغانستان کی ایئرلائن کی پروازیں کیو آر 927، 928 اور نجف کراچی کے درمیان دو پروازیں آئی ایف 333، 334 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔پی آئی اے کی کراچی دبئی کی پرواز کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پی کے 213 رات 1:40 بجے کے بجائے صبح 7:40 پر کراچی سے دبئی روانہ ہوئی۔

پشاور سے جدہ پی کے 735 کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہے۔پشاور ابوظہبی پی کے 217 چار گھنٹے تاخیر سے سہہ پہر 3:10 بجے جائے گی جبکہ پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283 دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9:50 بجے روانہ ہوئی۔ نجی ایئر کی اسلام آباد جدہ کی پرواز پی اے 270 ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے۔اسلام دبئی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 صبح 10:00 بجے ری شیڈول کی گئی ہے۔شارجہ اسلام آباد پی کے 181صبح کی بجائے دوپہر 1:40 بجے ری شیڈول کی گئی ہے۔

لاہور دبئی پی کے 203 روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں