چوہنگ:شوہر نے  چھریوں کے و ار کر کے بیوی کو قتل کردیا

6 Feb, 2024 | 11:50 AM

Imran Fayyaz

(عابد چودھری)معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑی تیزی سے پنپ رہا ہے،بعض اوقات غصہ اس قدر خطرناک ہو جاتا ہے کہ انسان معمولی سی بات پر کسی کی جان لینے جیسا قدم بھی اٹھا لیتا ہے۔

 ایسا ہی واقعہ چوہنگ میں پیش آیا جہاں شوہر نے نے بیوی کو قتل کردیا، قتل کی وجہ کیابنی اس پر پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

 پولیس کے مطابق شہزاد نے چھری کے وار کر کے اپنی بیوی شکیلہ کا قتل کیا، ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ  ملزم شہزاد گذشتہ بارہ سال سے ذہنی مرض میں مبتلا ہے۔ پولیس نےشواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی۔
 

مزیدخبریں