این اے 228 کے پولنگ اسٹیشنز پر چوکیدار پریزائیڈنگ افسر مقرر

6 Feb, 2024 | 11:01 AM

Ansa Awais

سٹی 42 : انتخابات سے دادو کے حلقے این اے 228 کے دو پولنگ اسٹیشنز پر 2 چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق دادو کے حلقے این اے 228 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 241 اور پولنگ اسٹیشن نمبر 166 پر چوکیدار پریزائیڈنگ  افسر مقرر کیے  گئے ہیں۔آر او آفس کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر چوکیدار کی تعیناتی سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

  آر او آفس کے مطابق این اے 228 میں چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کا عمل فنی خرابی کے باعث ہوا۔ آر اوصفدر میرانی کا کہنا ہے کہ چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کی غلطی غیر ارادی طور پر ہوئی جس کی درستی کر رہے ہیں۔

 دوسری جانب مٹیاری میں الیکشن ڈیوٹی سے غائب 10 پریزائیڈنگ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
 

مزیدخبریں