(فاران یامین)عام انتخابات 2024/ جامعہ ٹریفک پلان مرتب، اے کیٹگری کی 320 اور بی کیٹگری کی 1248 پولنگ بلڈنگز پر ڈیوٹی لگا دی گئی۔
لاہور ٹریفک پولیس نے عام انتخابات کےلئے ٹریفک پلان جاری کردیا،کانسٹیبل سے لیکر سی ٹی او تک تمام افسران شہریوں کی مدد و راہنمائی کےلئے موجود ہونگے، اے کیٹگری کی 320 اور بی کیٹگری کی 1248 پولنگ بلڈنگز پر ڈیوٹی لگا دی گئی، ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان اور ایس پی ملک اکرام مکمل سپرویژن کریں گے،12 ڈی ایس پیز اور 500 سینئر وارڈنز اور 03 ہزار سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گیں، 136 لیڈی وارڈنز بھی پولنگ ڈے پر ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر فرائض سرانجام دیں گے۔ عمارہ اطہر نے مزید بتایا کہ 20 فوک لفٹرز، 04 بریک ڈاؤن بھی 03 شفٹوں میں تعینات، پارکنگ حساس اور مصروف شاہراہوں پر واقعہ پولنگ بلڈنگ کے گردوانوح میں کم از کم دو سو گز دور کروائی جائے گی، الیکشن کے پرامن انعقاد کےلئے ضلعی پولیس اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجینسیز سے مکمل تعاون رکھا جائے گا، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔
پولیس کا عام انتخابات کےلئے ٹریفک پلان جاری
6 Feb, 2024 | 10:27 AM