شافع حسین کے ایما پر پولیس اہلکار ہمارے گھر میں گھسے، قیصرہ الٰہی

6 Feb, 2024 | 02:29 AM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: گجرات میں چودھری شجاعت حسین کی بہنوں بیگم قیصرہ الٰہی اور بیگم سمیرہ الٰہی نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا ہے کہ  میرے بھتیجے اور میرے بھائی چودھری شجاعت حسین کے بیٹے ہمارے گھر پر چھاپے مروا رہے ہیں۔

قیصرہ الٰہی نے گجرات میں پریس کانفرنس کر کے کہا کہ خواتین اور ملازمین کو ہراساں اور تنگ کیا جا رہا ہے۔ ظہور الٰہی ہاؤس جس کا پاکستان بھر میں ایک نام ہے اسکی تذلیل کر رہے ہیں۔پولیس سے مل کر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں۔ میرے بھتیجے اتنے ہی بہادر ہیں تو میدان میں الیکشن لڑیں۔

قیصرہ الٰہی نے کہا کہ یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ خواتین سیاست میں آ گئی ہیں۔ میں تو جب یہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تو اپنے والد چودھری ظہور الٰہی شہید کی گرفتاری کے بعد سیاست میں آئی تھی۔

 قیصرہ الٰہی نے کہا کہ انہیں کس بات کا خوف ہے،  پرویز الٰہی جیل میں ہیں اور مونس الٰہی ملک سے باہر ہے تو یہ کس سے ڈر رہے ہیں۔ہمیں خدا پہ یقین ہے کہ ہم انہیں عبرتناک شکست دیں گے۔ 

سمیرہ الٰہی نے الزام لگایا کہ کل رات کو شافع حسین کے ایما پر یہ پولیس اہلکار  ہمارے گھر میں گھسے ہیں۔ شرم آنی چاہئے، کیا ایسے الیکشن کا مقابلہ ہوتا ہے۔کل رات کے واقعے کے بعد گجرات میں کون لوگ ہیں جو ان کوووٹ دیں گے۔چودھری ظہور الٰہی بہادر، جرات مند، خوددار، غیور، ذہین اور مشکل وقت میں اپنوں کے ساتھ کھڑے ہونے والا شخص تھا: سمیرہ الٰہی نے کہا کہ منگل کو چودھری شجاعت حسین کی گجرات آمد پر ظہور الٰہی ہاؤس میں رہائش کے تمام انتظامات مکمل تھے۔چودھری شجاعت حسین ہمیشہ ظہور الٰہی ہاؤس میں ٹھہرتے تھے۔

اب جو یہ کر رہے ہیں اس کی پردہ پوشی کیلئے انہیں نت ہاوس میں ٹھہرایا جا رہا ہے۔اگر خدا نے موقع دیا تو انہیں بتا دیں گے کہ یہ گجرات سے کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں